تازہ ترینخبریںدنیا

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یوکرین پر روسی حملے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور

یوکرین پر روس کے حملے کو ایک سال مکمل  ہونے پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں روسی حملے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق قرارداد میں یوکرین سے روسی فوجیوں کے انخلا اور جنگ روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔قرارداد کے حق میں141 ملکوں نے ووٹ دیا جبکہ روس سمیت 7 ممالک نے قرارداد کی مخالفت کی۔

رپورٹس کے مطابق چین، بھارت اور ایران سمیت 32 ممالک ووٹنگ میں شامل نہیں ہوئے۔

اس حوالے سے یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ قرارداد یوکرین کے لیے عالمی حمایت کا ایک طاقتور اشارہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button