تازہ ترینخبریںپاکستان

فورسز کی بڑی کامیابی، بلوچستان میں 8 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے امن دشمنوں کیخلاف بڑی کامیابی حاصل کرلی۔ ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ ناکام بناتے ہوئے آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ کارروائی کے دوران اسلحہ و گولا بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پاک افواج کے آپریشنز مسلسل جاری ہے۔ گزشتہ روز 23 فروری بروز جمعرات بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کرنے والے آٹھ دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچا دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی۔ پاک وطن کے محافظوں نے بغیر کسی جانی نقصان کے دہشت گردوں کا حملہ کامیابی سے ناکام بنا دیا۔

اس دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی قبضے میں لیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے مزا بند رینج میں کلئیرنس آپریشن بھی کیا۔

آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے قربانیوں سے حاصل کیا گیا بلوچستان کا امن کسی کو ہرگز خراب نہیں کرنے دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button