
تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز
پولیس اہلکار نے بیوی اور اس کے دوست کی پٹائی کردی
بھارت میں پولیس اہلکار نے بیوی اور اس کے دوست کی سرعام پٹائی کردی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست تلنگانہ میں پولیس کانسٹیبل شوہر نے اہلیہ و خاتون ٹیچر اور اس کے ساتھ کام کرنے والے اسسٹنٹ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس اہلکار کو شبہ تھا کہ بیوی اور اس کے دوست کے درمیان ناجائز تعلقات ہیں جس پر اس نے دونوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کی گاؤں کی پریڈ بھی کروائی۔
شوہر نے الزام عائد کیا کہ بیوی کو ناگیندر سے دوستی ختم کرنے کا کہا تھا لیکن اس کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جس پر یہ قدم اٹھایا۔
رپورٹ کے مطابق ناگیندر ضلع پریشد ہائی اسکول میں بطور اسسٹنٹ تعینات ہیں۔
پولیس اہلکار نے بعدازاں اہلیہ کے دوست کو پولیس کے حوالے کردیا، پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔