تازہ ترینخبریںپاکستان

مغویوں کو بازیاب اور اغواکاروں کو قانون کی گرفت میں لائیں گے ، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے خان محمد مری کے مغوی بچوں کی باحفاظت بازیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوسناک واقعہ کے تمام حقائق اور محرکات جلد سامنے آجائیں گے اور واقعہ کے ذمہ داروں کو قانون کی گرفت میں لانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ مغوی بچوں کے حوالے سے عوام اور حکومت میں گہری تشویش پائی جاتی تھی جس کا خاتمہ ممکن ہوا ۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پولیس جانفشانی اور خلوص نیت سے بارکھان واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے، حکومت اور حکومتی اداروں پر تحقیقات کے حوالے سے نہ تو دباؤ ہے اور نہ ہی کوئی دباؤ قبول کیا جائے گا۔ واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔ واقعہ کے تمام حقائق اور محرکات جلد سامنے آجائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ کے ذمہ داروں کو قانون کی گرفت میں لانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button