تازہ ترینخبریںکاروبار

حکومت عوام کی کمر توڑنے کیلیے تیار؛ بجلی 14.24 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

حکومت نے مہنگائی کے مارے عوام کی کمر توڑنے کی پوری تیاری کرلی ہے۔ اس سلسلے میں اگست اور ستمبر 2022 کے مؤخر بقایاجات کی وصولی کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

نیپرا بجلی 14 روپے 24 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت 2 مارچ کو کرے گا۔

اپنی درخواست میں حکومت نے بجلی صارفین سے بقایا جات 8 ماہ میں وصول کرنے کی استدعا کی ہے۔

نیپرا کو کی گئی درخواست منظور ہونے پر اس کا اطلاق ملک بھر کے صارفین بشمول کے الیکڑک اور زرعی صارفین پر بھی ہوگا۔

200 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے کے الیکڑک صارفین سے9.97 روپے فی یونٹ جب کہ 300 یونٹ والے صارفین سے 13 روپے 87 پیسے فی یونٹ وصولی کی اجازت مانگی گئی ہے۔

ملک کے دیگر حصوں میں 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے 10 روپے 34 پیسے جب کہ 300 یونٹ تک کے صارفین سے 14 روپے 24 پیسے وصولی کی درخواست کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ زرعی صارفین سے 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ وصولی کی اجازت مانگی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button