تازہ ترینخبریںدنیا

تاجکستان کے مشرقی علاقوں میں 6.2 شدت کا زلزلہ

تاجکستان ( Tajikistan ) کے مشرقی علاقوں میں آج بروز جمعرات 23 فروری کو زلزلے ( Earthquake ) کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی ہے، جب کہ زلزلے کی گہرائی تقریباً 20 کلو میٹر تھی۔

مقامی میڈیا کے مطابق تاجکستان میں زلزلہ مقامی وقت کے مطابق جمعرات 23 فروری کی صبح پانچ بج کرسینتیس منٹ پر آيا۔

زلزلے کے باعث علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ رپورٹس کے مطابق فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اس کے علاوہ چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ چین کے سنکیانگ ریجن اور تاجکستان کی سرحد کے قریب7.3 شدت کا زلزلہ آیا۔ چین کے شہر کاشغر اور آرٹکس میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز چین کی سرحد سے 82 کلومیٹر دور تھا۔

زلزلہ سنکیانگ ایغور خود مختار علاقے اور گورنو-بدخشاں خود مختار علاقے کے درمیان سرحد کے قریب آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button