تازہ ترینتحریکخبریں

عمران خان کی حکمتِ عملی انہیں بعد میں سمجھ آتی ہے : شوکت یوسفزئی

پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کے رہنما شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکمتِ عملی کامیاب ہوتی ہے جو انہیں بعد میں سمجھ آتی ہے۔

شوکت یوسف زئی نے پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کے حوالے سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا ہے کہ ملک کا معاشی سسٹم فیل ہو چکا ہے، آئین اور قانون کی حکمرانی کے بغیر مشکلات ہوں گی، ہم حکومت سے کہتے ہیں کہ سب کو جیل کے اندر ڈالیں۔

رہنما پی ٹی آئی شوکت یوسف زئی نے مزید کہا کہ حکمتِ عملی کے تحت ان پر پریشر ڈالیں گے، آئین اور قانون کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔ مشکل وقت میں پی ٹی آئی عوام کے ساتھ کھڑی ہے، یہ بہانہ نہیں چل سکتاکہ حالات خراب ہیں الیکشن نہیں ہو سکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button