تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

کوٹ لکھپت جیل انظامیہ نے رہنماؤں اور کارکنوں کو جیل میں رکھنے سے انکار کردیا

کوٹ لکھپت جیل انظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کو جیل میں رکھنے سے انکار کردیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کولے جانے والی قیدیوں کی وین کوٹ لکھپت جیل کے مین گیٹ کے باہر موجود ہے۔

ذرائع کے مطابق حکام کا مؤقف ہے کہ جیل رولز کے تحت رہنماؤں کو جیل میں نہیں رکھا جاسکتا، 6 بجے گنتی مکمل ہونے کے بعد کسی کو نہیں رکھا جاسکتا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں پر تاحال مقدمہ درج نہیں کیا گیا، مقدمہ درج ہونے کے بعد قیدیوں کو حوالات میں رکھا جائے گا۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد کل کسی وقت جیل بھیجا جاسکتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button