تازہ ترینخبریںدنیا

دمشق راکٹ حملے میں ایرانی ڈرون ماہرین ہلاک

گزشتہ اتوار دمشق پر ہونے والے راکٹ حملے میں ایرانی عہدیدار مارے گئے تھے، یہ افسران شام میں موجود تہران کے اتحادیوں کو ڈرون یا میزائل تیار کرنے کے پروگرام میں مزید پیشرفت کی بات چیت کیلئے اکٹھے ہوئے تھے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شامی حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ اتوار کو شام اور ایران کے تکنیکی ماہرین کا اجلاس جاری تھا جب راکٹ حملہ عین مرکز پر ہوا جبکہ ایک رہائشی عمارت کے فلیٹ پر بھی راکٹ گرا، جس میں ایک شامی انجینئر اور ایک ایرانی عہدیدار مارے گئے۔

اس سے قبل شام نے اسرائیل پر حملے کا الزام لگایا تھا، شام کے سرکاری میڈیا نے کہا تھا کہ اتوار کی نصف شب اسرائیل نے دمشق کے کئی علاقوں میں فضائی حملے کیے جس میں 5 افراد ہلاک جبکہ 15 شہری زخمی ہوئے۔

ایک علاقائی سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاسداران انقلاب کا شدید زخمی ہونے والے انجینئر کو تہران کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button