تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

جیل بھرو تحریک، شاہ محمود قریشی اور کئی رہنماؤں نے گرفتاری دے دی

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے ’جیل بھرو‘ تحریک کا باقاعدہ آغازکردیا ہے۔

جیل بھرو تحریک کے پہلے مرحلے میں پارٹی کے چیئرمین شاہ محمود قریشی، اسد عمر، اعظم خان سواتی اور سرفراز چیمہ سمیت کئی رہنماؤں اور کارکنوں نے گرفتاری دے دی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور کارکن از خود ہی چیئرنگ کراس مال روڈ پر پہلے سے موجود پولیس وین میں بیٹھ گئے۔ یہ پولیس وینز کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے کی صورت میں ہونے والی گرفتاریوں کے لیے وہاں کھڑی کی گئی تھیں۔

جیل بھرو تحریک سے متعلق عمران خان کا بیان

جیل بھرو تحریک کے آغاز سے پہلے عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ حقیقی آزادی کیلئےآج ہم دو بنیادی محرّکات و اہداف کےتحت جیل بھرو تحریک کا آغاز کررہےہیں۔ اوّل: یہ ہمیں آئین کےتحت میسّربنیادی حقوق پر یلغار کیخلاف ایک پرامن اور غیرمتشدد احتجاج ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button