
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بلوچستان کے صوبائی وزیر کی نجی جیل کی مذمت ہے۔
ٹوئٹر بیان میں عمران خان نے کہا کہ بلوچستان کے صوبائی وزیر عبدالرحمٰن کھیتران کی نجی جیل کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عبدالرحمٰن کھیتران کی جیل میں بلوچ خاتون اور بچوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ جنگل کے اس قانون کے خلاف فوری کارروائی ہونی چاہیے۔
بلوچستان کےعلاقےکیتھران میں ایک غریب بلوچ خاتون اور اسکےبچوں کو صوبائی وزیرسردار عبدالرحمٰن کیتھران کی نجی جیل میں غیرقانونی طور پر قید کئے جانے،انہیں جسمانی تشدد کا نشانہ بنائےجانےاور قتل کئے جانےکی شدید مذمت کرتا ہوں۔جنگل کےاس قانون کےخلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے!
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 22, 2023
واضح رہے کہ عبدالرحمٰن کھیتران پر نجی جیل میں قید کرنے کا الزام لگانے والی خاتون کی دو بیٹوں سمیت لاشیں ملی تھیں۔
دوسری جانب وزیر مواصلات بلوچستان عبدالرحمٰن کھتیران نے 3 افراد کے قتل اور نجی جیل کے الزامات مسترد کر دیے تھے۔ عبدالرحمٰن کھیتران نے واقعے کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کا مطالبہ کیا۔