تازہ ترینتحریکخبریں

لاہور میں تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا آغاز

لاہور میں تحریکِ انصاف کی جیل بھرو تحریک کا آغاز ہو گیا۔

پارٹی دفتر سے چیئرنگ کراس مال روڈ پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔شاہ محمود قریشی، اعظم سواتی، میاں محمود الرشید، ڈاکٹر مراد راس، ولید اقبال بھی مرکزی دفتر پہنچ گئے۔

محکمۂ داخلہ پنجاب کی جانب سے مال روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ اور سول سیکریٹریٹ کے اطراف ایک ہفتے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

پہلے مرحلے میں پی ٹی آئی نے شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ سمیت 5 رہنماؤں اور 200 کارکنوں کی گرفتاری پیش کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کی نگراں حکومت نے حکمتِ عملی بنا لی، جس کے مطابق لاہور کی جیلوں میں مزید قیدیوں کی گنجائش نہیں ہے، گرفتار افراد کو میانوالی اور ڈی جی خان جیلوں میں بھیجنا پڑے گا۔

اس حوالے سے رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے مجھے گرفتاری دینے سے روکنے کی کوشش کی ہے۔

شاہ محمود کے مطابق عمران خان نے مجھ سے کہا ہے کہ آپ کی پوزیشن پارٹی میں سب سے سینئر ہے، آپ گرفتاری نہ دیں۔

شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جیل بھرو تحریک پر امن تحریک ہے، ملک میں افراتفری نہیں چاہتے، ناجائز اور من گھڑت کیس پر کسی کی بھی گرفتاری مناسب نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button