تازہ ترینخبریںپاکستان

پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک، پنجاب حکومت نے حکمت عملی طے کرلی

پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک، پنجاب حکومت نے حکمت عملی طے کرلی پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے حوالے سے پنجاب کی نگران حکومت نے حکمت طے کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو متحرک کر دیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے گرفتاری دینے والے لوگوں کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بدعنوانی،کرمنل کیس میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جائےگی۔

گزشتہ روز نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں چیف سیکریٹری اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک پر مشاورت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی کارکن اور رہنما قانون کے خلاف جائیں تو گرفتار کیا جائے گا۔

حکومت نے رضاکارانہ گرفتاری دینے والے کارکنوں کو گرفتار نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نگران حکومت نے میانوالی اور ڈیرہ غازی خان کے جیل حکام کو الرٹ رہنے اور امن و امان کی صورت حال کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایات بھی کر دی ہیں۔ ی

اد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 22 فروری بروز بدھ سے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا حکومت ہمیں جیلوں میں ڈالنے سے ڈرا رہی ہے، جب ہم جیل بھرو تحریک شروع کریں گے تو ان کے پاس جیلوں میں جگہ کم پڑ جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button