تازہ ترینتحریکخبریں

عمران خان سے اب باضابطہ ناطہ جوڑ لیا ہے ، مونس الہٰی

سابق رکن قومی اسمبلی مونس الہٰی نے کہا ہے کہ عمران خان سے اب باضابطہ ناطہ جوڑ لیا ہے۔

مونس الہٰی نے کہا کہ پاکستان واپسی جلد ہو گی، حکومت کی انتقامی کارروائیاں واضح ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے اور والد کے قریبی دوستوں کے خلاف متعدد جعلی مقدمات درج کیے گئے، سیاسی وجوہات کے سبب میرے خلاف گھناؤنے حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

مونس الہٰی نے کہا کہ میرے والد پرویز الہٰی کو پی ٹی آئی پاکستان کا صدر بنایا جا رہا ہے، دباؤ ڈالنے کا مقصد عمران خان سے وفاداری تبدیل کرانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب نے مجھ پر کیس بنانے کے لیے ایک انجینئر کا بیان لیا جو کہ ظلم ہے، میرے خلاف بنائے گئے مقدمات سیاسی نوعیت کے ہیں جن کی کوئی حقیقت نہیں۔

سابق رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ پہلے بھی تھے اور اب بھی ہیں، اب باضابطہ طور پر پی ٹی آئی چیئرمین سے ناطہ جوڑ لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے تمام اثاثے اور سرمایہ کاری ڈکلئیرڈ ہیں۔ مونس الہٰی 3 ماہ سے بیرون ملک مقیم ہیں اور اُن کا فی الحال واپسی کا ارادہ نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق مونس الہٰی دسمبر میں سپین پہنچے تھے، اس دوران لندن میں بھی فیملی سے ملے، وہ سپین میں کسی سیاسی تقریب میں بھی شریک نہیں ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button