Welcome to JEHANPAKISTAN   Click to listen highlighted text! Welcome to JEHANPAKISTAN
تازہ ترینخبریں

صوبائی وزیر عبدالرحمان کھیتران کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

بلوچستان پولیس نے صوبائی وزیر مواصلات عبدالرحمان کھیتران کے گھر پر چھاپہ مارا۔

ترجمان پولیس کے مطابق پولیس چھاپے کے دوران خواتین پولیس اہلکار بھی موجود تھیں۔ عبدالرحمان کھیتران کے مہمان خانے سمیت گھر کے دیگر حصوں کی تلاشی لی گئی۔

پولیس ترجمان کے مطابق پٹیل باغ میں عبدالرحمان کھیتران کی رہائشگاہ کو جانے والے راستے سیل کردیے گئے ہیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق پولیس کا چھاپہ خان محمد مری کے 5 بچوں کی بازیابی کے مارا گیا ہے۔

اس سے قبل مقتولہ گراں ناز کے شوہر خان محمد مری کا کہنا ہے کہ وہ سردار عبدالرحمان کھیتران کے خوف سے روپوش ہے۔ محمد خان مری نے کہا کہ سردار عبدالرحمان کھیتران نے اس پر اپنے ہی بیٹے انعام شاہ کے خلاف جھوٹی گواہی دینے کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Click to listen highlighted text!