تازہ ترینخبریںسپورٹس

بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے کیریئر کا شکست کیساتھ اختتام

بھارتی سٹار ثانیہ مرزا کا ٹینس کیریئر شکست کے ساتھ اختتام کو پہنچ گیا۔ اپنے آخری ٹورنامنٹ دبئی چیمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔

دبئی چیمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں ثانیہ مرزا امریکی ساتھی کھلاڑی کے ساتھ ڈبلز ایونٹ میں شریک ہوئیں۔

انہیں روسی جوڑی نے سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 0-6 سے ہرادیا۔ اس شکست کے ساتھ ہی ثانیہ مرزا کا 20 سالہ ٹینس کیریئر ختم ہوگیا۔

36 سالہ ٹینس سٹار نے 2003 میں پروفیشنل ٹینس کا آغاز کیا۔ انہوں نے 6 گرینڈ سلیم ٹرافیز اپنے نام کیں۔

ثانیہ مرزا نے 3 ویمنز ڈبلز گرینڈ سلیم ٹائٹل سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگز کے ساتھ جیتے اور تین مکسڈ ڈبلز گرینڈ سلیم ٹائٹلز میں سے دو ہم وطن مہیش بھوپتی کے ساتھ جیتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button