تازہ ترینخبریںپاکستان سے

عمران خان کو ہر صورت پیش ہونا ہو گا، اسلام آباد ہائی کورٹ

توشہ خانہ فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن آفس کے باہر احتجاج کے تناظر میں درج دہشتگردی کے مقدمے میں عمران خان کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس طارق محمود پر مشتمل اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر سماعت کے بعد فیصلہ سنایا۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ بائیو میٹرک کےلیے عمران خان کو پیش ہونا ہوگا۔ کل بھی عمران خان کی ایک جعلی پٹیشن سامنے آئی ہے۔ اس درخواست پر بھی یقین نہیں کرسکتے۔

عدالت نے عمران خان کے وکیل فیصل فرید چوہدری کو ٹرائل کورٹ میں درخواست دینے سے متعلق قانون پڑھنے کی ہدایت کردی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ عمران خان پہلے اس کیس میں متعلقہ عدالت سے ضمانت کرالیں پھر دیکھیں گے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے توشہ خانہ فیصلے کے خلاف احتجاج پر درج مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعات خارج کرنے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

دوسری طرف نیب کی تفتیشی ٹیم نے توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں بیرون ملک سے بھی ریکارڈ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شواہد جمع کرنے کے لیے نیب ٹیم کی یواے ای جانے کا بھی امکان ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button