تازہ ترینخبریںپاکستان

توشہ خانے سے متعلق وفاقی حکومت کا بیانِ حلفی عدالت میں جمع

لاہور ہائی کورٹ میں قیامِ پاکستان سے اب تک حاصل کردہ توشہ خانے کے تحائف کی آگاہی کے لیے درخواست پر سماعت کے دوران وفاقی حکومت نے بیانِ حلفی جمع کرا دیا۔

جسٹس عاصم حفیظ نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی، جس کے دوران توشہ خانے کے متعلقہ افسر کی جانب سے بیانِ حلفی جمع کروایا گیا۔وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ عدالت میں پیش ہوئے۔

توشہ خانے کے متعلقہ افسران نے توشہ خانے کے تحائف سے متعلق سربمہر ریکارڈ عدالت میں پیش کیا۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ کابینہ ڈویژن توشہ خانے کو پبلک کرنے کے بارے میں غور کر رہی ہے۔

عدالت میں وفاقی حکومت کی جانب سے بیانِ حلفی و جواب داخل کروایا گیا۔وفاقی حکومت کے تحریری جواب میں کہا گیا کہ مستقبل میں توشہ خانے کی پالیسی مرتب کرنے کے لیے قانون سازی زیرِ غور ہے۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ توشہ خانہ بل کا ڈارفٹ کابینہ کے آج کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی سیکریٹری کابینہ ڈویژن کو بیانِ حلفی جمع کروانے کے لیے 23فروری تک مہلت دے دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button