تازہ ترینخبریںپاکستان

صدر کے خلاف مواخذے کی تحریک پیش کی جاسکتی ہے ، رانا ثنا

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی کے خلاف مواخذے کی تحریک پیش کی جاسکتی ہے۔

صدر کے خلاف مواخذے کا فیصلہ اتحادی حکومت کے پارٹی سربراہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن آئینی تقاضا ہے ، صدر وزیراعظم کی رائے کا پابند ہے ، صدر کا ہر عمل وزیراعظم کی مشاورت سے جڑا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے غیرآئینی اقدام کیا اور خود کو عمران خان کا جیالا ثابت کیا، صدر مملکت کو اپنی نہیں تو آفس کی عزت کا خیال رکھنا چاہیے تھا۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے غیرقانونی اورغیرآئینی حرکت کی، اس سے قبل بھی آرمی چیف تقرری پرفائل لے کر لاہور بھاگ گیا تھا، لاہور جاکر عمران خان سے مشاورت کی وہ عمل اس آفس کے شایان شان نہیں تھا، صدر مملکت کا یہ عمل بھی انتہائی قابل افسوس ہے۔

یاد رہے کہ صدر عارف علوی نے آئین کے سیکشن 57 اے کے تحت پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 9 اپریل کو انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔جبکہ وفاقی حکومت نے اس کو آئین کے متصادم قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button