تازہ ترینخبریںپاکستان

پنجاب اور خیبر پختونخوا انتخابات پر مشاورت :الیکشن کمیشن کا ایوان صدر جانے سے انکار

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے عام انتخابات کے معاملے پر ایوان صدر میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ایوان صدر میں مشاورت سے متعلق شرکت پر غور کیا گیا، الیکشن کمیشن نے مشاورتی اجلاس کیلئے ایوان صدر نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن 19 فروری کو صدر پاکستان کو جواب دے چکا ہے، الیکشن کمیشن کا اب بھی وہی موقف ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابات کا معاملہ مختلف عدالتی فورمز پر زیر التوا ہے، الیکشن کمیشن ابھی صدارتی آفس کے مشاورتی عمل کا حصہ نہیں بن سکتا۔

 

واضح رہے الیکشن کمیشن نے ایوان صدر کو خط کا جواب دیتے ہوئے صوبوں کے انتخابات سے متعلق صدر کو مشاورتی عمل کا حصہ بنانے سے معذرت کی تھی، خط میں کہا گیا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 105 کے تحت تحلیل شدہ اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ گورنر دے سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button