تازہ ترینخبریںپاکستان

دہشت گردوں کا کوئی مذہب یا نظریہ نہیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب یا نظریہ نہیں، گمراہ کن تصور کو لالچ اور دباؤ سے مسلط کیا جاتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کراچی پولیس چیف آفس کا دورہ کیا۔

آرمی چیف اور وزیراعلیٰ سندھ کو کور ہیڈکوارٹرز میں بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف اور وزیراعلیٰ سندھ نے حملے میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی کے لیے اعتماد اور مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں نے ہمیشہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کو مسترد کیا اور شکست دی۔

آرمی چیف نے کہا کہ ہم مل کر خوشحال مستقبل کے لیے اس خطرے پر غالب آئیں گے، سیکیورٹی فورسز کی توجہ انسداد دہشت گردی اور انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز پر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز پورے ملک میں کامیابی سے کیے جا رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button