تازہ ترینخبریںسیاسیات

احسن اقبال کا لینڈ کروزر کی بجائے چھوٹی گاڑی استعمال کرنے کا اعلان

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے موجود ہ معاشی صورتحال کے پیش نظروزارتی امور کی انجام دہی کے لئے ٹیوٹا لینڈ کروزV-8 4500CC گاڑی کے بجائے 1800سی سی یا اس سے کم گاڑی استعمال کرنے کا اعلان کرکے نئی مثال قائم کر دی ہے ۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کی جانب سے سپیشل سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن اعزاز احمد ڈار کے نام خط لکھا ہے کہ پاکستان تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑا ہے اور ہمیں مختلف قسم کے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جن میں سب سے بڑا معاشی بحران ہے موجودہ حالات کی وجہ سے حکومت مشکلات کو دور کرنے اور اخراجات کو کنٹرول کرنے کے لیے انتہائی سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہے۔

پاکستان کے عوام بھی حکومت کے ساتھ دینے کو تیار ہیں تاکہ ملک کو درپیش مالیاتی اور معاشی مشکلات کا بوجھ کم کر سکیں اسی تناظر میں ایک پارلیمنٹیرین اور عوام کے نمائندے کی حیثیت سے میں اپنا فرض سمجھتا ہوں کہ مجھے الاٹ کی گئی ٹیوٹا لینڈ کروزV-8 4500CC گاڑی کا استعمال نہ کرو کیونکہ اس پر ایندھن اور مینٹینس کی لاگت بہت زیادہ ہے لہذا فیصلہ کیا ہے کہ 1800سی سی یا اس سے کم کی گاڑی استعمال کروں انہوںنے یہ اقدام کرکے مثال قائم کر دی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button