تازہ ترینخبریںپاکستان

کے پی او پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی تصاویر سامنے آگئیں

کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی تصاویر سامنے آگئیں۔

حملہ آوروں کی سی سی ٹی وی ویڈیو قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے حاصل کرلیں، تصاویر میں شلوار قمیض میں ملبوس تین دہشت گردوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔

تصاویر میں دہشت گردوں کے کاندھوں پر لٹکے ہوئے بیگ بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

کے پی او پر گزشتہ روز شام 7 بج کر 10 منٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والوں کے جوابی ایکشن کے دوران تمام دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے، ایک دہشت گرد عمارت کی چوتھی منزل پر جبکہ دو چھت پر مارے گئے۔

حملے میں 2 پولیس اور 1رینجرز اہل کار شہید ہوئے جبکہ چوتھا مقتول سینیٹری ورکر تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button