تازہ ترینخبریںپاکستان

حیدر آباد میں پنک پیپلز بس سروس کا افتتاح

سندھ حکومت کی جانب سے خواتین کی سہولت کے لئے کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی پنک پیپلز بس سروس کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔

ایم این اے شگفتہ جمانی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ سندھ عبدا لعلیم شیخ نے حیدر آباد میں پنک پیپلز بس سروس کا افتتاح کیا۔

پنک پیپلز بس سروس ابتدائی طور پر حیدرچوک سے ہٹڑی بائی پاس تک چلائی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر 2 پنک پیپلز بسیں چلائی جارہی ہیں، جن کا کرایہ 50 روپے مختص کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button