تازہ ترینخبریںسیاسیات

کالعدم ٹی ٹی پی صرف ریاستی سیکیورٹی اداروں کو نشانہ بنائے گی، نجم سیٹھی کا دعویٰ

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو کوئی خطرہ نہیں، لیگ جاری رہے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں نجم سیٹھی نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان نے کہا ہے کہ ’معاہدوں‘ کو توڑا گیا ہے اس لیے وہ صرف اسٹیٹ سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کو ٹارگٹ کریں گے۔

تاہم انہوں نے کچھ ہی دیر بعد اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ روز پولیس آفس پر حملے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ شہر میں پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے تمام میچز معمول کے مطابق ہوں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو پہلے ہی سربراہان مملکت کے لیول کی سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کراچی میں پولیس آفس پر حملہ کے واقعے کا براہ راست پاکستان سپر لیگ سے کوئی تعلق نہیں اس لیے پاکستان سپر لیگ کے میچز معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔

گزشتہ روز کراچی پولیس چیف کے دفتر پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان تقریباً ساڑھے 3 گھنٹے سے زائد مقابلے کے بعد عمارت کو دہشت گردوں سے کلیئر کرا لیا گیا تھا۔

مذکورہ حملے میں 3 دہشت گرد مارے گئے، پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ حملے کے دوران ایک ہیڈ کانسٹیبل اور ایک شہری شہید ہوا اور 15 افراد زخمی ہوئے تھے، جن میں پولیس اور رینجرز اہلکار بھی شامل تھے۔

پولیس ترجمان نے بیان میں کہا تھا کہ کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ دیگر دو پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button