تازہ ترینخبریںسپورٹس

پی ایس ایل کو کوئی خطرہ نہیں ، نجم سیٹھی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو کوئی خطرہ نہیں، لیگ جاری رہے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں نجم سیٹھی نے کہا کہ ٹی ٹی پی نے کہا ہے کہ وہ صرف سٹیٹ سیکیورٹی سٹیبلشمنٹ کو ٹارگٹ کریں گے۔ معاہدوں کو توڑا گیا ہے، اس لیے ٹارگٹ کریں گے۔

واضح رہے کہ جمعے کی شام کراچی میں پولیس آفس پر دہشت گرد حملے کے بعد کی صورتحال پر غور کے لیے پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے درمیان اجلاس ہوا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان سپر لیگ فرنچائز مالکان نے پی ایس ایل 8 کے میچز شیڈول کے مطابق جاری رکھنے پر اتفاق کیا تھا۔

اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ واقعے کا براہ راست پاکستان سپر لیگ سے کوئی تعلق نہیں، پاکستان سپر لیگ کے میچز جاری رہیں گے۔آج کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونیوالا میچ بھی وقت پر شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دہشت گردوں نے کراچی پولیس آفس پر حملہ کیا تھا جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا تھا۔

آپریشن کے دوران تین دہشت گرد مارے گئے تھے جبکہ حملے میں 2 پولیس جوان اور ایک رینجرز اہلکار سمیت 4 افراد شہید ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button