تازہ ترینخبریںپاکستان

کراچی، حملہ آور دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی

کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر حملہ کرنے والے دو دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق خودکش دھماکا کرنے والے دہشت گرد کا تعلق شمالی وزیرستان سے تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقابلے میں مارا گیا ایک دہشت گرد لکی مروت کا رہائشی تھا جبکہ تیسرے دہشت گرد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

بی ڈی ایس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے جسم پر نصب 2 خودکش جیکٹس، 8 دستی بم اور 3 گرنیڈ لانچر ناکارہ حالت میں ملے، دہشت گردوں سے برآمد خودکش جیکٹس 8 سے 10 کلو وزنی تھیں۔

علاوہ ازیں دہشت گرد گاڑی نمبر alf 043 میں آئے جو محمد کامران نامی شہری کے نام سے رجسٹرڈ ہے، گاڑی رجسٹریشن کی تفصیل کے مطابق لانڈھی کے رہائشی کے استعمال میں تھی۔

پولیس نے بھینس کالونی سے کار کے مالک کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے، کار مالک کا کہنا ہے کہ اُس نے گاڑی شوروم پر فروخت کی تھی، وہاں سے کسے بیچی گئی؟ اس بارے میں وہ نہیں جانتا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  دہشت گردوں نے کراچی پولیس آفس پر حملہ کیا تھا جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا۔

آپریشن کے دوران تین دہشت گرد مارے گئے، جبکہ حملے میں 2 پولیس جوان اور ایک رینجرز اہلکار سمیت 4 شہید ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button