تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

الیکشن کمیشن احتجاج: عمران خان کی مقدمے سے دہشتگردی دفعات نکالنے کی درخواست

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر احتجاج پر مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات نکالنے کیلئے درخواست دائر کر دی۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات حذف کرنے کیلئے پراسیکیوٹر جنرل سے درخواست کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے انسداد دہشتگردی عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مقدمے میں سے دہشتگردی کی دفعات ختم کی جائیں، واقعات کو سامنے رکھتے ہوئے دہشتگردی کی دفعات مضحکہ خیز ہیں، مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات سپریم کورٹ کے 7 رکنی بنچ کے فیصلے کی توہین ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشتگردی کے قانون کا استعمال سیاسی مخالفین کو دبانے اور سیاسی مفادات کیلئے ہو رہا ہے جو تباہ کن ہے، ان حربوں سے حکومت کی دہشتگردی معاملے میں غیر سنجیدگی کا اظہار بھی ہوتا ہے، اس لئے مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات حذف کی جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button