تازہ ترینخبریںپاکستان

پنجاب میں سوشل میڈیا پیجز اور ویب سائیٹس کی نگرانی شروع

محکمہ انسداد دہشتگردی پنجاب نے صوبے میں دہشت گرد تنظیموں کے سلیپنگ سیلز کو ٹریس کرنے کےلیے سائبر پٹرولنگ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

منصوبے کے تحت سی ٹی ڈی(CTD) محکمے نے سوشل میڈیا پیجز اور ویب سائیٹس کی سرویلنس شروع کر دی ہے۔ حکام کے مطابق سائبرپٹرولنگ سے ہائی پروفائل کیسزٹریس کرنے اور ممکنہ منصوبہ بندی کا علم ہوسکے گا ۔

حکام کے مطابق ایک لاکھ27ہزار ویب سائٹس اور پیچز پی ٹی اے کو رپورٹ کردی گئیں جبکہ 74 ہزار 223 سائٹس کو بلاک کروادیا گیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد تنظیمیں سوشل میڈیا پر کوڈ ورڈز میں پیغامات پہنچاتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button