تازہ ترینخبریںپاکستان

15 دن سسرال میں رہ کر آیا ہوں ، گھبرانے والا نہیں ، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیاگیا۔

اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ 15 دن سسرال میں رہ کر آیا ہوں، میں گھبرانے والا نہیں، پہلے بھی ساڑھے 7 سال سزا کاٹی،آدھاسامان جیل چھوڑ آیا ہوں ، ہوسکتا ہے دوبارہ آﺅں ۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کاکہناتھا کہ 2 دن ، 2 راتیں میرے اوپر بھاری تھیں لیکن ان کو معاف کرتا ہوں،ان کا کہنا تھا کہ میرے گھر میں ڈکیتی ماری گئی، جو لوگ سامان لے کر گئے ہیں واپس پہنچا دیں ، ان کا کہنا تھا کہ مریم کہتی ہے شہباز کی حکومت میری نہیں،اللہ کے بعد اس ملک کو صرف عدلیہ بچا سکتی ہے ،پاکستان کو انتخابات بچا سکتے ہیں تمام ججز کو سلام پیش کرتا ہوں ،ان کاکہناتھا کہ جنہوں نے ضمانت دی ان کو جانتا نہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button