تازہ ترینخبریںپاکستان

چیئرمین نیب بعض امور میں مداخلت سے نا خوش

چیئرمین قومی احتساب بیور (نیب) آفتاب سلطان نے مستعفی ہونے پر غور شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب بعض امور میں مداخلت سے خوش نہیں،آفتاب سلطان قانون کے مطابق انکوائریاں چلانا چاہتے ہیں۔ آفتاب سلطان وزیراعظم شہبازشریف کو جلد استعفی پیش کرسکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چئیرمین نیب آفتاب سلطان کا کہنا ہے کہ اپنے کام میں مداخلت نہیں ہونے دوں گا، جب تک منصب پر ہوں اپنا کام بخوبی نبھاؤں گا۔

خیال رہے کہ جولائی 2022 کو وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ نے انٹیلیجنس بیورو (آئی بی) کے سابق سربراہ اور ریٹائرڈ پولیس افسر آفتاب سلطان کو 3 سال کے لیے قومی احتساب بیورو (نیب) کا نیا چیئرمین مقرر کیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button