تازہ ترینخبریںکاروبار

رواں مالی سال کے 6 ماہ میں صنعتوں کی 3.68 فیصد پیداوار کم

ادارہ شماریات کی جاری رپورٹ میں کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے 6 ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.68 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی دسمبر 2022 کی پیداواری رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق نومبر کی نسبت دسمبر 2022 میں صںعتوں کی پیداوار میں 12.38 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ سالانہ بنیاد پر دسمبر کے دوران صنعتی پیدوار میں 3.51 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی، جولائی تا دسمبر 2022  آٹو موبیل سیکٹر کی پیداوار میں 30.23 فیصد کمی آئی ہے۔

جولائی تا دسمبر ٹیکسٹائل کے شعبے کی پیداوار میں 13.06 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جولائی تا دسمبر لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار میں 66.01 فیصد کمی واقعے ہوئی۔

جولائی تا دسمبر آئرن اسٹیل مصنوعات کی پیداوار میں 2.13 فیصد کمی سامنے آئی، 6 ماہ کے دوران پیپر اور بورڈ کی پیداوار میں 2.81 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق 6 ماہ میں کیمیکلز کے شعبے کی پیداوار میں 1.13 فیصد کمی ہوئی، جولائی تا دسمبر فارماسیوٹیکل مصنوعات کی پیداوار میں 21.56 فیصد کمی آئی ہے۔

جولائی تا دسمبر تمباکو کے شعبے کی پیداوار میں 23.51 فیصد کمی سامنے آئی، جبکہ مشینری اور آلات کے شعبے میں 47.85 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کا رپورٹ میں کہنا  ہے کہ جولائی تا دسمبر چمڑے کی مصنوعات کی پیداوار میں 5.71 فیصد اضافہ ہوا، کپڑے کی پیداوار 46.61 فیصد بڑھی، جولائی تا دسمبر فرنیچر مصنوعات کی پیداوار میں 105.49 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دسمبر میں ٹیکسٹائل صنعت کی پیداوار میں 21.24 فیصد کمی ہوئی، آٹو موبائل صنعت میں 36.22 فیصد کمی آئی، مشینری اور آلات کے شعبے میں 77.86 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

دسمبر ہی میں آئرن اور اسٹیل کی صعنت میں 0.2 فیصد اضافہ ہوا، لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار 74.21 فیصد کم ہوئی جبکہ مشروبات کی پیداوار میں 12.45 فیصد کمی سامنے آئی۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ دسمبر میں فوڈ کے شعبے کی پیداوار میں 11.05 فیصد اضافہ ہوا، تمباکو مصنوعات 28.83، پیپر بورڈ کی پیداوار 1.46 فیصد کم ہوئی، دسمبر میں فرنیچر کی مصنوعات کی پیداوار 182.35 فیصد بڑھی جبکہ ویئرنگ کپڑے کی پیداوار 25.50 فیصد بڑھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button