
سینیٹ میں مالیاتی بل 2023 پیش کردیا گیا، اس دوران اپوزیشن اراکین نے مالیاتی بل کی کاپیاں پھاڑ دیں۔
چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے سینیٹ میں مالیاتی بل پیش کیا گیا، مالیاتی بل پیش کرنے کے دوران اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔
اپوزیشن ارکان نے چیئرمین سینیٹ کے ڈائس کا گھیراؤ کیا، تاہم بل سٹینڈنگ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔
سینیٹ اجلاس جمعہ کی صبح ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔