تازہ ترینتحریکخبریں

شاہد خاقان عباسی نے عمران خان کی گرفتاری کی مخالفت کردی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو فوری طور پر جیل میں ڈالنے کی مخالفت کردی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان نے بہت سے غلط کام کیے ہیں، وہ خود بھی اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہیں۔ عمران خان نے خود باتیں کی ہیں، جس کی کوئی حد نہیں، میں سنی سنائی باتوں کا نہیں، ان کے اعتراف کا ذکر کر رہا ہوں۔ عمران خان خود اعتراف کرتے تھے کہ میں نے فلاں کو جیل میں ڈالا فلاں کو پکڑا۔

ان کا سوال تھا کہ عمران خان کو کس نے مقدمے بنانے کا اختیار دیا تھا؟ دراصل یہ اختیار انتقام بن جاتا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 50 سال میں 73 کے آئین کے تحت جونیجو کے سوا تمام وزرائے اعظم جیل گئے، اصولی بات ہے کسی بھی سیاستدان کو جیل میں ڈالنے کا اختیار آپ کے پاس نہیں ہونا چاہیے۔ میں کسی کو بھی جیل میں ڈالنے کے حق میں نہیں، عمران خان کے معاملے میں تحقیقات مکمل کی جائیں اور پھر انہیں سزا دیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ آپ نے عمران خان پر جو الزام لگانے ہیں لگائیں، روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل کریں اور اس معاملے کو مکمل کریں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مریم نواز آئی تھیں، مجھے اسلام آباد کنونشن میں دعوت نہیں دی گئی تھی، یہ اسلام آباد کا کنونشن تھا میں راولپنڈی ڈویژن کا ہوں۔ 19 فروری کو مریم نواز راولپنڈی ڈویژن میں آئیں گی میں وہاں جاؤں گا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ مریم نواز نےاتوار کو آنے کا کہا تھا لیکن میں اس دن لاہور لٹریری فیسٹول میں تھا، میں نے مریم نواز سے کہا تھا آپ نہ آئیں، میں جب لاہور آؤں گا تو ملاقات ہوجائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button