تازہ ترینخبریںکاروبار

منی بجٹ کی منظوری سے پہلے ہی سگریٹس پر ٹیکس دُگنا کر دیا گیا

ایف بی آر نے منی بجٹ کی منظوری سے پہلے ہی سگریٹس پر ٹیکس دوگنا کر دیا۔

آئی ایم ایف کی شرائط پر 170 ارب روپے کا منی بجٹ آج پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا لیکن ایف بی آر نے منی بجٹ کی منظوری سے پہلے ہی سگریٹس پر ٹیکس دوگنا کر دیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مقامی طور پر تیار ہونے والے سگریٹس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق 9 ہزار روپے مالیت سے زائد کے فی ایک ہزار سگریٹس پر ڈیوٹی بڑھا کر 16 ہزار 500 روپے مقرر کردیا۔

اس کے علاوہ 9 ہزار روپے سے کم قیمت والے فی ایک ہزار سگریٹس کے پیکٹ پر ڈیوٹی 5 ہزار پچاس روپے مقرر کردیا گیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق سگریٹس پر فکسڈ ڈیوٹی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button