انتخاباتتازہ ترینخبریں

پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا، اجلاس بے نتیجہ ختم

پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا، گورنر پنجاب کی سربراہی میں اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں وفد کا مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب شریک ہوئے، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اور سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن بھی اجلاس میں شریک تھے۔

پنجاب انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے ہونے والے مشاورتی اجلاس میں صوبے میں الیکشن کی تاریخ کا تعین نہ ہو سکا، اجلاس میں ہائیکورٹ کے فیصلے کی تشریح کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے دوبارہ رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کی حوالے سے فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں گورنر بلیغ الرحمان سے پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button