تازہ ترینجرم کہانیخبریں

’سب فراڈ، عوام ڈیجیٹل قرضہ ایپلی کیشنز سے ہوشیار رہیں‘

سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے عوام کو غیر مجاز قرضہ ایپلیکیشنز منی باکس اور منی کلب کے جھانسے میں آنے سے خبردار کردیا۔

ایس ای سی پی کا کہنا تھا کہ یہ ایپلیکیشنز عوام کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے لائسنس یافتہ نان بینکنگ فنانس کمپنیوں (این بی ایف سیز) کا نام استعمال کررہی ہیں اور کسی ریگولیٹری منظوری کے بغیر قرض کی خدمات فراہم کررہی ہیں۔

ریگولیٹر نے اپنی لائسنس یافتہ نان بینکنگ فنانس کمپنیوں قسط بازار (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور قسط پے (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو منی باکس اور منی کلب کے نام سے ایپلیکیشنز متعارف کرانے کی کوئی اجازت نہیں دی۔

یہ غیر مجاز سرگرمی عوام کے لیے سخت خطرے کا باعث ہیں کیوں کہ یہ ایپلیکیشنز بغیر کسی ریگولیٹری منظوری کے کام کررہی ہیں۔

یس ای سی پی عوام کے لیے دستیاب ایک فہرست تیار کرتی ہے جس میں لائسنس یافتہ نان بینکنگ فنانس کمپنیوں اور ڈیجیٹل قرضے دینے والی ایپلیکشنز کے نام شامل ہوتے ہیں جن کے پاس قرض فراہم کرنے کے لیے ریگولیٹر کی اجازت موجود ہے۔

عوام کو کہا گیا کہ کسی قرض دہندہ ادارے سے معاملات کرنے سے پہلے لائسنس یافتہ نان بینکنگ فنانس کمپنی کی ریگولیٹری حیثیت اور اس کی مجاز ایپلیکیشن کی تصدیق کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button