تازہ ترینخبریںپاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کھتی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ ٹاؤن کی حدود میں ڈیرہ ژوب روڈ پر واقع کھتی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا۔ مسلح افراد نے بھاری اور جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

دہشتگردوں کے حملے میں پولیس کانسٹیبل عمران زخمی ہوگیا جسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ترجمان کے مطابق پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان کافی دیر تک فاٸرنگ کا سلسلہ جاری رہا، بھرپور جوابی کارروائی کے بعد دہشتگرد بھاگنے پر مجبور ہو کر رات کی تاریکی کا فاٸدہ اٹھاتے ہوٸے فرار ہوگٸے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری ڈی پی او محمد شعیب اور ایس ڈی پی او صدر سرکل حافظ محمد عدنان کی قیادت میں موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button