تازہ ترینتحریکخبریں

میں غدار ہوں تو میرے ووٹر غدار ہیں : فواد چوہدری

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر میں غدار ہوں تو میرے سارے ووٹر غدار ہیں۔

 اسلام آباد کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج غداری کیس میں پیشی تھی، ابھی تک پولیس چالان پیش نہ کر سکی، چالان پیش کریں تاکہ ہمیں بھی پتہ لگے کہ ہم نے غداری کیا کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کچھ ناسمجھ لوگ ہیں جنہیں تاریخ کا نہیں پتہ، ہمارے اوورسیز پاکستانی ان سے کیوں نفرت کرتے ہیں؟اس حکومت نے گرین پاسپورٹ کی عزت ختم کر دی ہے، الیکشن کے لیے یہ لوگ تیار نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت والے عمران خان کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button