تازہ ترینخبریںکاروبار

عوام سے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 55 ارب روپے وصول کرنے کی تیاریاں

حکومت نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لیے 170 ارب روپے کے منی بجٹ اور عوام سے سابقہ بقایا جات کی ریکوری کیلئے کام شروع کردیا ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات آج سے شروع ہوں گے دوسری جانب 170 ارب روپے کے منی بجٹ اور عوام سے پرانے بقایا جات کی ریکوری کیلئے کام بھی جاری ہے۔

حکومت نے گزشتہ سال سیلاب کے دوران بجلی بلوں پر دیا گیا ریلیف واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے تحت عوام سے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 55 ارب وصول کیئے جائیں گے۔ اگست اور ستمبر 2022 میں بارشوں اور سیلاب کے دوران بجلی بل پر فیول چارجز مؤخر کئے گئے تھے۔

مختلف اشیاء پر جی ایس ٹی کی شرح 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے اور نان فائلرز کی بینک ٹرانزیکشنز پر 0.6 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ سگریٹس اور انرجی ڈرنکس پر ٹیکس میں اضافے کا بھی امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button