تازہ ترینخبریںدنیا

ترکیہ، شام میں زلزلے سے اموات 28 ہزار سے زائد

ترکیہ اور شام میں ہولناک زلزلے کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ میں 24 ہزار 617 اور شام میں 3 ہزار 574  افراد جان سے جا چکے ہیں۔

دوسری جانب ترک وزارت انصاف نے ناقص تعمیرات میں ملوث افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے جبکہ 12 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق زلزلے کے باعث ترکیہ میں 6 ہزار  عمارتیں تباہ ہوئی ہیں جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں میں 2 کروڑ 60 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button