تازہ ترینتحریکخبریں

آپ کو ہائر کروں ، سوچوں گا ، عمران خان کا خواجہ آصف کے وکیل سے مکالمہ

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف ہتک عزت کے کیس کی سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خواجہ آصف کے وکیل علی شاہ گیلانی سے مکالمہ کیا۔

آج کی سماعت میں خواجہ آصف کے وکیل علی شاہ گیلانی نے عمران خان پر جرح کی۔

دوران جرح عمران خان نے کہا کہ  آپ نے کیس اچھا لڑا، کیس تھاہی نہیں، آپ نے کیس بنادیا، میں آپ کو ہائر کرنے کے بارے میں آئندہ سوچوں گا۔

عمران خان نے جج سے مخاطب ہوکر کہا کہ شوکت خانم ہسپتال سب سے بڑا خیراتی ادارہ ہے، پاکستان کا سب سے بڑا خیرات اکٹھا کرنے والا شخص ہوں۔

انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مجھ پر خواجہ آصف کے الزامات بےبنیاد ہیں، خیرات پر شبہ پیدا کردیں تو ڈونیشن ختم ہو جاتی ہے، میں شوکت خانم ہسپتال کو بچانا چاہتاہوں۔

عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف واحد جماعت ہےجو ڈونیشن پر چلتی ہے، خواجہ آصف نے شوکت خانم کی ڈونیشن اور میری ذات کو نشانہ بنایا۔

عمران خان نے عدالت سے جلد سے جلد ہتک عزت کے کیس کا فیصلہ سنانے کی استدعا کردی۔جج نے یہ کہتے ہوئے کیس کی سماعت 4 مارچ تک ملتوی کردی کہ ’میں سمجھتاہوں کہ کیس کا فیصلہ جلد سے جلد کیا جائے‘۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button