
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے جج صاحبان نے اپنے حلف کے ساتھ انصاف کیا۔
انہوں نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ آئین کو بچانے کے لیے بڑا اقدام ہے۔
اسد قیصر نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ میں بھی انتخابات کے انعقاد کیلئے کیس دائر کر رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر90 دن میں انتخابات نہ کرائے گئے تو آئین کی خلاف ورزی ہو گی، آئین کے ساتھ کھڑے ہیں اس کی خلاف ورزی برداشت نہیں کریں گے۔
لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کی ترجمانی ہے۔الیکشن کمیشن کو ہائی کورٹ کے فیصلے پرعمل درآمد کرتے ہوئے الیکشن کا فوری اعلان کرنا چاہئیے۔اتنخابات میں تاخیر سے ملک کا مزید نقصان ہوگا۔اب بھی اگر عدالت کا حکم نہ مانہ گیا تو آرٹیکل 6 سمیت توہین عدالت بھی لگے گا۔
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) February 10, 2023