تازہ ترینخبریںصحت

18 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظور

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )نے 18 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظور کرلی ، اجلاس میں سیلاب متاثرین کے موخر شدہ بجلی بل وصول کرنے کی منظوری دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)کا اجلاس ہوا، اجلاس میں آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط پر عمل درآمد کی منظوری دی گئی۔

ای سی سی اجلاس میں 18 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظور کرلی گئی، پیراسیٹامول پلین گولی کی قیمت 2 روپے 67 پیسے مقرر کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ پیرا سیٹامول ایکسٹرا کی قیمت 3 روپے 32 پیسے مقرر کرنے کی منظوری دی گئی،ای سی سی نے 20 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دی،پاور ہولڈنگ کمپنی کے 283 ارب روپے کے قرضے موخر کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button