تازہ ترینخبریںپاکستان

حقائق الیکشن کمیشن کے سامنے رکھ دیے ہیں ، رانا ثناء اللّٰہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ حقائق الیکشن کمیشن کے سامنے رکھ دیے ہیں، انتخابات کرانا ای سی پی کا کام ہے، وہ جانے اور اُن کا کام جانے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ عدالتی فیصلے سے حکومت یا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا کوئی تعلق نہیں، الیکشن ہوگا تو ہم تیار ہیں۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ انتخابات حکومت نے نہیں، الیکشن کمیشن نے کرانا ہیں، وزارت خزانہ اور دیگر وزارتوں نے ای سی پی کو بریف کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عملہ مردم شماری میں مصروف ہے، مارچ میں امتحانات ہیں، حقائق الیکشن کمیشن کے سامنے رکھے ہیں، فیصلہ ای سی پی نے ہی کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button