ادبتازہ ترینخبریں

معروف ادیب اور شاعر امجد اسلام امجد انتقال کرگئے

معروف شاعر ، ڈرامہ نگار اور کالم نویس امجد اسلام امجد انتقال کرگئے ہیں۔

78 برس کے امجد اسلام امجد کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کا انتقال رات سوتے ہوئے ہوا ہے، صبح جب انہیں جگانے کی کوشش کی گئی تو ان کا انتقال ہو چکا تھا۔

اہل خانہ کے مطابق ڈاکٹروں نے امجد اسلام امجد کی موت کی وجہ دل کا دورہ بتائی ہے۔

حالات زندگی

4 اگست 1944 کو لاہور میں پیدا ہونے والے امجد اسلام امجد نے 1967 میں پنجاب یونیورسٹی سے اردو میں ایم اے اور کئی دہائیوں تک درس و تدریس کے شعبے سے وابستہ رہے۔ اسی دوران انہوں نے پنجاب آرٹ کونسل میں بھی ذمہ داریاں نبھائیں۔

سرکاری ملازمت ان کی ادبی تخلیقات میں کبھی کاوٹ نہیں بنیں، دوران مالزمت ہی انہوں نے کئی شاہکار ٹی وی ڈرامے اور افسانے لکھے۔

تصانیف

امجد اسلام امجد ہر اردو ادب کے ہر صنف میں طبع آزمائی کی، وہ اردو اخبار میں باقاعدگی سے کالم بھی لکھتے تھے لیکن انہیں اصل شہرت شاعری اور ڈرامہ نگاری کی وجہ سے ملی۔

امجد اسلام امجد کے 20 سےز ائد شعری مجموعے اور افسانوں و سفرنامے کے 15 مجموعے لکھے ہیں۔

اعزازات

امجد اسلام امجد کو سب سے پہلا ایوارڈ 1975 میں ٹی وی ڈراما ’’خواب جاگتے ہیں‘‘ پر ملا۔

1976 میں انہیں رائٹرز گلڈ ایوارڈ، 1987 میں صدارتی تمغۂ حسنِ کارکردگی (پرائیڈ آف پرفارمنس) اور 1998 میں ستارۂ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button