تازہ ترینخبریںسیاسیات

پی ٹی آئی ارکان کی شرکت سے پہلے ہی قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی

پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کی جمعرات کو بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت ممکن نہ ہوسکی۔

لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے استفعوں کی منظوری معطل کئے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے ارکان جمعرات کو کئی گھنٹے پہلے ہی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔ اس دوران تحریک انصاف کے ارکان چائے پیتے اور انتظار کرتے رہ گئے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا۔

اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کی کاپی ابھی تک ہمیں موصول نہیں ہوئی۔ فیصلے پر آئینی ماہرین سے مشاورت کرکہ لائحہ عمل طے کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button