Welcome to JEHANPAKISTAN   Click to listen highlighted text! Welcome to JEHANPAKISTAN
تازہ ترینخبریںسیاسیات

راجہ پرویز اشرف پی ٹی آئی ایم این ایز کو آنے دیں گے یا نہیں؟

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا 43 پی ٹی آئی اراکینِ اسمبلی کے ایوان میں داخلے سے متعلق بیان سامنے آگیا۔

راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ ہمیں موصول نہیں ہوا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ جب فیصلہ آ جائے گا، پڑھنے اور پرکھنے کے بعد فیصلہ کریں گے۔

اس سے قبل قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے 43 پی ٹی آئی اراکینِ اسمبلی کو ایوان میں نہ آنے دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پاکستان تحریکِ انصاف کے 43 ارکانِ اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا الیکشن کمیشن کاحکم معطل کرتے ہوئے 43 حلقوں میں ضمنی الیکشن تاحکم ثانی روک دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Click to listen highlighted text!