تازہ ترینخبریںسیاسیات

شیخ رشید مری پولیس کے حوالے

مری پولیس سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو لےکر تھانہ مری پہنچ گئی، عدالت نے شیخ رشید کو راہداری ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

اسلام آباد کی عدالت میں شیخ رشید کے راہداری ریمانڈ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

اسلام آباد کچہری نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو ایک دن کے راہداری ریمانڈ پر مری پولیس کے حوالے کیا۔

پراسیکیوٹر عدنان نے شیخ رشید کے راہداری ریمانڈ سے متعلق دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، ان کو مری کی عدالت میں پیش کرنا ہے

شیخ رشید کے وکیل علی بخاری نے کہا کہ ان کے موکل کے راہداری ریمانڈ پر فیصلہ متعلقہ عدالت پہلے ہی سنا چکی ہے۔

جج نے مری پولیس سے استفسار کیا کہ کیا پہلے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی تھی؟

تفتیشی افسر تھانہ مری نے کہا کہ پہلی بار کر رہے ہیں، اس سے پہلے نہیں کی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button