انتخاباتتازہ ترینخبریں

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات: الیکشن کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

پاکستان کے صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 2 اہم اجلاس آج ہو رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں انتخابات کی تیاریوں پر آج بروز بدھ 8 فروری کو اجلاس صبح کمیشن آفس میں طلب کیا گیا ہے۔

چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب آج ہونے والے اجلاس میں الیکشن کمیشن کو بریفنگ دینگے۔ خیبرپختونخوا کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا الگ جائزہ اجلاس 2 بجے ہوگا۔

الیکشن کمیشن اجلاس میں دونوں صوبوں میں تیاریوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ دونوں اجلاسوں کی صدارت چیف الیکشن کمشنر کرینگے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دونوں اجلاسوں کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button